ؓبنگلورو23؍ستمبر (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی چامراج نگر ضلع کی جانب سے ضلعی صدر ابرار احمد کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی اور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ ریالی کا آغاز آر ٹی او دفتر سے ہوا اور اختتام میں ضلعی کلکٹر کے دفتر پہنچ کر ختم ہوا۔ ایس ڈی پی آئی چامراج نگر ضلعی صدر ابرار احمد کی قیادت میں ایک وفد نے ضلعی ڈپٹی کمشنر کے توسط سے صدر جمہوریہ کے نام میمورینڈم پیش کیا۔ میمورینڈم میں خاص طور پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ میانمار میں کوفی اننان کے رپورٹ کو نافذ کیا جانا چاہئے اور اقوام متحدہ اس معاملے میں فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کو انصاف دیا جائے اور ان کی نسل کشی بند کی جائے۔ اس احتجاجی ریالی اور مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی چامراج نگر ضلعی نائب صدر سمیع اللہ خان، ضلعی جنرل سکریٹری ذبیع نور،چامراج نگر سی ایم سی اراکین سید عارف، مہیش اور ایم سید عمران شریک رہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مولانا اسماعیل ، مولانا عبدالقاد ر ، صدور مساجد،آٹو اور لاری یونین کے اراکین سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور عوام شریک رہے۔